تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جھونپڑی میں کھڑے لوگوں پر آسمانی بجلی گرنے سے نو افراد ہلاک

نئی دہلی : بارش سے بچنے کے لیے جھونپڑی میں کھڑے لوگوں پر اچانک بجلی گر گئی جس میں نو افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

بھارتی ریاست بہار کے ضلع چھپرا میں آسمانی بجلی گرنے سے نو افراد ہلاک ہوگئے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق اس حادثے میں درجنوں افراد بھی جھلس گئے، یہ حادثہ مفصل تھانہ علاقے کے شیرپور گاؤں کا ہے۔

زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، چھپرا ضلع ہیڈ کوارٹر سے تقریبا 10 کلومیٹر کی دور واقع بیشن پورا پنچایت میں ہفتے کے روز یہ حادثہ پیش آیا۔

حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ضلع انتظامیہ کے اعلی افسران موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو چھپرہ صدر اسپتال میں داخل کرایا اور مقامی افراد کی مدد سے ہلاک شدگان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم  کیلئے متعلقہ اسپتال پہنچایا۔

مقامی افراد کے مطابق صبح تیز بارش ہوئی اس کے بعد کچھ لوگ دیارا علاقے میں زمین کو ناپنےکیلئے گئے تھے،  جب بھی پھر تیز بارش شروع ہوئی اور سبھی لوگ بارش سے بچنے کے لیے ایک جھونپڑی میں جاکر کھڑے ہوگئے، اس کے بعد اسی جھونپڑی پر آسمانی بجلی گری اور یہ حادثہ پیش آیا۔

Comments

- Advertisement -