تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین کی زد میں ویگن آگئی، 20 افراد جاں بحق

شیخوپورہ: کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین کی زد میں ویگن آگئی جس کے نتیجے میں 20افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے، ریسکیو آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ’شاہ حسین ایکسپریس‘ کو حادثہ شیخوپورہ میں بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگ پر پیش آیا، بڑے حادثے کے باعث دیگر ٹرین آپریشن کو وقتی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

ذرایع نے بتایا ہے کہ ویگن میں درجنوں سکھ یاتری بھی سوار  تھے جن میں سے 8 یاتری زندگی کی بازی ہار گئے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ فاروق آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا، ریلوے اور ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں اور ٹریک بحال میں مصروف ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے ڈی ایچ کیو اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

وزیرریلوے شیخ رشید کا ایکشن

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے حادثے کے ذمےداران کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کردی، ڈی ای این کو فوری معطل کردیا گیا ہے، حادثے سے متعلق دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس

وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شیخوپورہ ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹرین اور وین میں ٹکر سے انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا، انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی اور محکمہ صحت حکام کو زخمیوں کو ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ متعلقہ ادارے بھی ایکشن میں آگئے۔

Comments

- Advertisement -