تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

شیخوپورہ ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ آگئی

لاہور: شیخورہ پورہ ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ آگئی جس میں کوسٹر ڈرائیور کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق شیخورہ پورہ ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ آگئی جس میں کوسٹر ڈرائیور کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے، کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین کی زد میں وین آگئی تھی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ کوسٹر ڈرائیور کی جلد بازی کے باعث پیش آیا، حادثے میں ریل انتظامیہ کی کوئی کوتاہی سامنے نہیں آئی۔

ذرائع کے مطابق ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ جلد ہی وزیر ریلوے شیخ رشید کو پیش کردی جائے گی۔

مزید پڑھیں: کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین کی زد میں ویگن آگئی، 20 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کی زد میں وین آگئی تھی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے، حادثہ شیخوپورہ میں فاروق آباد اور بحالی ریلوے اسٹیشن کے درمیان بغیر پھاٹک کی کراسنگ پر پیش آیا تھا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ پشاور سے سکھ خاندان اپنے رشتہ دار کے انتقال میں شرکت کے لیے ننکانہ صاحب آیا تھا۔

واپسی پر کوچ کے ڈرائیور نے پھاٹک بند دیکھ کر کچھ آگے جا کر کچے راستے سے ریلوے لائن عبور کرنے کی کوشش کی اور اسی دوران کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس وہاں پہنچ گئی اور کوچ سے ٹکرا گئی۔

وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شیخوپورہ ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

Comments

- Advertisement -