اشتہار

سعودی محکمہ ٹریفک کی ڈرائیونگ لائسنس میں توسیع کے حوالے سے اہم وضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی محکمہ ٹریفک نے ڈرائیونگ لائسنس میں توسیع کے حوالے سے ضروری وضاحت جاری کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ ایک سال کی ڈرائیونگ فیس چالیس ریال ہے، طبی معائنے کے بغیر ابشر (ایپلی کیشن) کے ذریعے آن لائن ڈرائیونگ لائسنس میں توسیع کرائی جاسکتی ہے۔

سعودی محکمہ ٹریفک نے واضح کیا کہ یہ سہولت کرونا وائرس کی وبا کے خطرات کو مدنظر رکھ کر دی گئی ہے۔

- Advertisement -

محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کے لیے ضروری ہے کہ ٹریفک خلاف ورزی کے جرمانے ادا کردئیے گئے ہوں، ٹریفک جرمانوں کی تفصیلات ابشر ویب سائٹ کی مدد سے آن لائن دریافت کی جاسکتی ہیں۔

محکمہ ٹریفک کا کہنا تھا کہ ٹریفک جرمانوں پر اعتراض ریکارڈ کا حق حاصل ہوگا اور شکایات موبائل فون پر ابشر ویب کے ذریعے درج کرائی جاسکتی ہیں۔

سعودی محکمہ ٹریفک کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک جرمانوں پر اعتراض جرمانے ادا کرنے سے قبل کیا جاسکتا ہے اس کے بعد شکایات درج نہیں کرائی جاسکتیں۔

محکمہ ٹریفک کا کہنا تھا کہ ٹریفک جرمانوں پر اعتراض کے لیے ضروری ہے کہ ٹریفک خلاف ورزی کے اندراج سے 30 روز کے اندر اعتراض ریکارڈ کرادیا جائے، اعتراض صرف ساھر سسٹم کے ذریعے ریکارڈ کی جانے والی خلاف ورزیوں پر ہی کیا جاسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں