تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

مریخ مشن کا آغاز کب ہوگا؟ یو اے ای کا بڑا اعلان

ابوظبی : اماراتی حکام نے مریخ مشن کی لانچنگ ڈیٹ کا اعلان کردیا، اماراتی خلانورد 15 جولائی کو مریخ کےلیے روانہ ہوں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارت گزشتہ ماہ 15 جولائی کو مریخ پر مشن روانہ کرنے کا اعلان کیا تھا اس موقع پر محمد بن راشد اسپیس سینٹر کا کہنا تھا کہ یہ مشن صرف متحدہ عرب امارات کے لیے نہیں بلکہ پورے عرب خطے کے لیے ہے۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ مشن کی لانچنگ سے قبل ماہرین کی ٹیم حتمی جائزہ لے گی تاکہ تسلی کی جاسکے۔

محمد بن راشد اسپیس سینٹر نے مشن کو ہوپ مشن کا نام دیا ہے، جس پر اماراتی نوجوان کام کررہے ہیں۔

یہ مارس مشن 2014 میں شروع ہوا تھا جو یو اے کا اپنا تعمیر کر دہ ہے اور اماراتی ٹیم نے خلائی جہاز کا ڈیزائن بھی خود ہی تیار کیا ہے، مشن فروری تک اپنے مدار میں پہنچے گا جب یو اے ای کی گولڈن جوبلی منائی جارہی ہوگی۔

مشن سرخ سیارے کے مدار میں جا کر مریخی فضا کی حرکیات اور بیرونی خلا اور شمسی ہوا کے ساتھ اس کے تعامل کا مطالعہ کرے گا۔

یہ تحقیقاتی مشن مریخ کے گرد ایک مکمل مریخی سال یعنی 687 دنوں تک چکر لگاتا رہے گا تاکہ مطلوبہ ڈیٹا جمع کر سکے، مریخ کے گرد صرف ایک چکر لگانے کے لیے اس مشن کو 55 گھنٹے درکار ہوں گے۔

امارات کا مریخ مشن آب و ہوا اور موسمی تبدیلیوں کا پہلی بار جائزہ لے گا جس میں گرد کے طوفان، درجہ حرارت میں تبدیلی اور مریخ کی سطح کی تحقیقات کرے گا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر کو کرونا وائرس کی وبا نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے لیکن متحدہ عرب امارات پھر بھی مریخ مشن کی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

Comments

- Advertisement -