اشتہار

عالمی ادارہ صحت کا کرونا کے لیے استعمال ہونے والی دوا سے متعلق بڑا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

جینیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کرونا کے مریضوں کو دی جانے والی میلریا کا علاج کرنے والی دوا ہائیڈروکلوروکوئین کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔

ڈبلیو ایچ او کی جانب سے ہفتے کے روز جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ ہائیڈروکلوروکوئین دوا کرونا مریضوں کے لیے مفید ثابت نہیں ہوئی جس کی وجہ سے اس دوا کے استعمال کو فوری طور پر روکنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ کرونا سے متاثرہ افراد جو اسپتالوں میں موجود ہیں انہیں ہائیڈروکلوروکوئین دوا دی گئی، یہ اُن کی جان بچانے میں مدد گار ثابت نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی خاطر خواہ مثبت نتائج سامنے آئے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: کرونا وائرس: علاج کیلئے یورپی سائنسدانوں کا تجربہ، برطانوی شہری بھی شریک

یاد رہے کہ ہفتے کے روز دنیا بھر میں کرونا کے ریکارڈ 2 لاکھ کیسز سامنے آئے تھے، یہ تعداد اب تک کی سب سے زیادہ ہے۔ امریکا میں ہی چوبیس گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 213 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ دنیا بھر میں 2 لاکھ 12 ہزار 326 نئے مریض سامنے آئے تھے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ملیریا کا علاج کرنے والی کلوروکوئین اور ایچ آئی وی کی دوا لوپیناور  یا ریٹوناورکے عبوری آزمائشی نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ ان تینوں دواؤں کا مریضوں کے استعمال پر کوئی فائدہ نہیں ہورہا لہذا ان کے استعمال کو فوری روکا جائے کیونکہ یہ نقصان پھیلانے کا باعث بھی بن سکتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں