جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پاک انگلینڈ سیریز کا شیڈول جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: انگلش بورڈ نےانگلینڈاور پاکستان کےدرمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ مانچسٹر اولڈٹریفورڈ میں5سے9اگست کو کھیلاجائےگا۔

دوسراٹیسٹ13سے17 اور تیسراٹیسٹ21سے25اگست کوکھیلاجائےگا، تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز اولڈٹریفورڈ میں ہی کھیلےجائیں گے۔

پہلاٹی ٹوئنٹی28اگست اور دوسرا 30 اگست اور تیسرایکم ستمبرکوکھیلاجائےگا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے چھ کھلاڑیوں پر مشتمل قومی اسکواڈ کا دوسرا گروپ غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے مانچسٹر پہنچ گیا ہے۔

اس سے قبل 25 جون کو قومی ٹیم کے پہلے اسکواڈ نے لاہور ایئرپورٹ سے خصوصی طیارے میں مانچسٹر کے لیے اڑان بھری تھی، اسکواڈ میں 20 کھلاڑی اور 11 مینجمنٹ کے اراکین شامل تھے۔

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں