اشتہار

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے نتائج‌ کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2019 کے بیچلر پروگرامز کے نتائج کا اعلان کردیا۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سسمٹر خزاں 2019 میں بی اے جنرل، بی کام، بی اے، لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز، بی اے ابلاغ عامہ اور بی اے درس نظامی پروگرام میں داخلہ اور امتحانات دینے والے طلبہ کے نتائج ویب سائٹ پر شائع کردیے گئے۔

طالب علم ویب سائٹ پر موجود رزلٹ پر کلک اور پھر وہاں اپنا رول نمبر درج کر کے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔ کرونا وبا کے پیش نظر یونیورسٹی انتظامیہ نے خزاں 2019 میں داخلہ لینے والے  طالب علموں کے امتحانات نہیں لیے بلکہ فارمولے کے تحت طالب علموں کے نتائج مرتب کیے ہیں۔

- Advertisement -

بیچلر پروگرامز میں بی اے جنرل ، بی کام ،بی اے ، لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز ، بی اے ابلاغ عامہ اور بی اے درس نظامی پروگرامز کے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کر دیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: علامہ اقبال یونیورسٹی کا صحافیوں کے لیے شارٹ کورسز

 اس سے قبل علامہ اقبال یونیورسٹی نے بہار سسمٹر کے طلبہ کے لیے بھی اسسٹمنٹ پیپر جاری کیا، جسے وہ اپنے ہاتھ کی رائٹنگ سے بھر کر واپس انتظامیہ کو ارسال کریں گے اور پھر اسی بنیاد پر اُن کے رزلٹ جاری کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے جیل کے قیدیوں کو مفت تعلیم دینے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا جو کامیابی سے جاری ہے علاوہ ازیں گزشتہ برس انتظامیہ نے  خواجہ سراؤں کو بھی مفت تعلیم اور ڈگری دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں