تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پاکستان نےبھارتی ریاستی دہشت گردی کامعاملہ اقوام متحدہ میں اٹھادیا

جنیوا: پاکستان نےبھارتی ریاستی دہشت گردی کامعاملہ اقوام متحدہ میں اٹھادیا، مستقبل مندوب منیر اکرم نےبھارتی ریاستی دہشت گردی کاپول کھول دیا۔

پاکستان کےاقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیراکرم نے بھارت کیخلاف تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ میں انسداددہشت گردی کاہفتہ منایا جا رہاہے، بھارتی ریاستی دہشتگردی سےپاکستانی سلامتی کوخطرات لا حق ہیں۔

منیر اکرم نے اقوام متحدہ سے بھارتی کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کانوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کی جانب سےدہشت گردی سےمتاثرہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کراچی حملےمیں بھارت ملوث تھا، بھارت پاکستان کیخلاف دہشتگردی کیلئے گروپوں کی اعانت کر رہا ہے اور کراچی میں چین کےقونصلیٹ کےحملےمیں بھی بھارت ملوث تھا۔

مستقل مندوب نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کشمیریوں پرانسانیت سوزمظالم ڈھارہی ہے اور بھارت کشمیر کی جدوجہدکو دہشتگردی کاغلط رنگ دے رہا ہے مگر بھارتی مظالم کشمیریوں کےحوصلےکو غیرمتزلزل نہیں کرسکتے۔

منیراکرم نے کہا کہ بھارت میں اسلاموفوبیا عروج پر ہے اور فروری میں نئی دہلی کےمسلم کش فسادات اسلامو فوبیا کی مثال ہیں، بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگراقلیتوں کو دبایا جارہاہے،بی جےپی کی حکومت آرایس ایس کے ہندوتوا کے نظریےپرعمل پیراہے، بی جےپی اورآر ایس ایس کی اسلام دشمنی پالیسی کوروناکےدوران تیزہوئی، ہندوتوا نظریے کی انتہاپسندی خودایک دہشت گردی ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر کی تقریر پر بھارت نے واویلا مچایا اور بھارت کےمستقل مندوب نےپاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کی، بھارتی مستقل مندوب سفارتی آداب کوبھلاکرپاکستان کےخلاف شورکرنےلگے۔

Comments

- Advertisement -