اشتہار

کے الیکٹرک کی غفلت، ایک اور بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق، اموات 7 ہوگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں بجلی کی ترسیل کرنے والی کمپنی کی مبینہ غفلت سے 10 سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک کی غفلت نے ایک اورمعصوم کی جان لےلی، لانڈھی میں کھمبے سے کرنٹ  لگنے سے 10 سال  کا شاہ  زیب نامی بچہ انتقال کرگیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرنٹ سے ہونے والی اموات کی تعداد 7 تک پہنچ گئی۔ یاد رہے کہ ایک روز قبل کرنٹ لگنے سے 6 شہریوں کی اموات ہوئیں تھیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: وزیر توانائی سندھ کا بارشوں میں کرنٹ سے اموات پر سخت نوٹس

دوسری جانب کے الیکٹرک انتظامیہ نے کرنٹ لگنے سے ہونے والی اموات پر مؤقف اختیار کیاکہ گھروں میں لگنے والے ناقص تاروں کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں بارش شروع ہوتے ہی کے الیکٹرک کی جانب سے مختلف علاقوں میں بجلی منقطع کردی جاتی ہے۔ اس ضمن میں ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں نکاسی کا نظام نہیں وہاں پر بارش کا پانی خشک ہونے تک بجلی کو بند کیا جاتا ہے تاکہ شہریوں کو حادثات سے بچایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں کرنٹ لگنے سے 6 افراد چل بسے

کراچی میں بارش کی پیش گوئی کے ساتھ ہی کے الیکٹرک کی جانب سے شہریوں کے لیے تنبیہی پیغامات بھی بھیجے جاتے ہیں، جن میں عوام کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ بارش کےدوران کھمبے، تاروں یا بجلی کے بورڈ کی طرف نہ جائیں اور کپڑے گیلے ہونے کی صورت میں گھر کی گھنٹی (بیل) بجانے سے بھی گریز کریں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں