اشتہار

سعودی عرب، ادائیگی حج کے خواہشمند افراد کی رجسٹریشن کا وقت اختتام پذیر

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ ادائیگی حج کے خواہش مند افراد کی رجسٹریشن کا وقت آج اختتام پذیر ہوگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ امسال حج کی ادائیگی کے لیے انتہائی محدود تعداد کی رجسٹریشن کا وقت آج ختم ہوگیا، کامیاب امیدواروں کو 12 جولائی سے اطلاع دی جائے گی۔

سعودی وزارت حج کے مطابق حج کی ادائیگی کے لیے 20 سے 50 سال تک کی عمر کی شرط لازمی ہے، مکمل صحت مند افراد حج کے اہل ہوں گے۔

- Advertisement -

وزارت حج کا کہنا ہے کہ مملکت میں موجود 30 فیصد سعودی، 70 فیصد غیرملکی حج ادا کرسکیں گے، تمام حاجیوں کو ایس اوپیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب نے حج سے متعلق ایس او پیز جاری کر دیے

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی حکومت نے حج سے متعلق ایس او پیز جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ 28 ذی القعد سے 12 ذی الحج تک منی، مزدلفہ، عرفات میں بغیر اجازت جانا منع ہوگا۔

خدمت پر مامور جن کارکنان پر کرونا وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہوگا ان کو کام کی اجازت نہیں ہوگی، حاجیوں اور کارکنان کے لیے ماسک پہننا لازمی ہوگا، طواف اور سعی کے دوران سماجی فاصلوں کی پابندی کی جائے گی۔

ایس او پیز کے مطابق اجتماعی نمازوں میں بھی ماسک اور ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے، حاجیوں کے لیے خانہ کعبہ اور حجر اسود کو بوسہ دینے پر پابندی عائد ہوگی۔

یاد رہے کہ 23 جون کو سعودی وزارتِ حج نے کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظر ملک میں موجود شہریوں کے لیے محدود پیمانے پر حج کی اجازت دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں