اشتہار

چین کے ساتھ تعلقات سے سخت نقصان پہنچا ہے، امریکی صدر

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ نے چین سے متعلق اپنی گفتگو میں کہا ہے کہ فی الحال چین سے تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر بات کا نہیں سوچ رہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارت سنبھالنے کے بعد سے چین، ایران و دیگر ممالک سے مسلسل تنازعات چل رہے ہیں، چین سے جاری تجارتی تنازعے کے حوالے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان کرونا ودیگر امور پر تنازع چل رہا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ تعلقات کو سخت نقصان پہنچا ہے۔

- Advertisement -

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر مہلک ترین کرونا وائرس سے متعلق چین کو قصور وار تہراٹے ہوئے کہا کہ چینی حکام کوویڈ 19 کی جان لیوا وبا کو روک کر دنیا کو تباہی سے بچا سکتے تھے لیکن انہوں نے اسے نہیں روکا۔

چینی صدر کو موجودہ صورتحال میں‌ ہماری مدد کرنی چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ چینی صدر کی بہت عزت کرتا ہوں، موجودہ صورتحال میں چین کو ہماری مدد کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں درست وقت پر یورپ اور چین کے سفر پر پابندی عائد کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں