تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

کنویں کی صفائی : دم گُھٹنے سے5 بہنوں کے اکلوتے بھائی سمیت دو ہلاک

سری نگر : بھارت میں کنویں کی صفائی کے دوران دو افراد گیس کے اخراج کے باعث دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے، مرنے والوں میں سے ایک پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی بھی تھا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے علاقے چھلگنڈ کپواڑہ کے مضافاتی گاؤں میں ایک المناک سانحہ پیش آیا جہاں کنویں کی صفائی کے دوران گیس خارج ہونے سے پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی سمیت دو افردا جاں بحق ہوگئے، واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہوگئی۔

کنویں کی صفائی کے دوران ہلاک ہونے والے دو افراد جبکہ تیسرے شخص کو بے ہوشی کی حالت میں کپواڑہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ ہلاک ہونے والے افرادا کی پہچان غلام نبی خان اور دوسرے کی محد خان کے نام سے ہوئی۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ علاقے میں واٹر سپلائی نظام متاثر ہونے کی وجہ سے وہ پینے کا صاف پانی حاصل کرنے کیلئے کنویں کی صفائی کررہے تھے جس کے دوران کنویں میں اچانک گیس کے اخراج سے بے ہوش ہو گئے موقع پر موجود خواتین نے مدد کیلئے چیخ و پکار کی، تاہم پولس اور فائر سروس عملہ پہنچے سے قبل ہی دونوں کی موت واقع ہوچکی تھی۔

مہلوک غلام نبی خان پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا اوراس کے اپنے تین بچے بھی ہیں۔ غلام نبی خان اپنے خاندان کا واحد کفیل تھا، جبکہ محد خان بھی اپنے پپیچھے تین بچوں اور بیوی کو روتا چھوڑ گیا۔

دونوں افراد کے گھر پر غم کا ماحول ہے۔ پل بھر میں ہنستا کھیلتا گھر اجڑ گیا۔ دو افراد کی لاشیں دیکھر ہر طرف چیخ و پکار مچ گئی، مرنے والے دونوں افراد پیشے سے مزدور تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل2 جولائی کو کپواڑہ ضلع کے سنگڈانہ کراپورہ میں ایک ہی خاندان میں دو بھائیوں سیمت چار افراد کنویں کی صفائی کے دوران گیس نکلنے کے سبب ہلاک ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -