جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

بڑی کامیابی، پاکستان میں بنے سینیٹائزر اور ماسک ایکسپورٹ ہونے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میڈان پاکستان سینیٹائزر اور ماسک سے اپنی ضرورت بھی پوری ہو رہی ہے اور کروڑوں کی ایکسپورٹ بھی کررہے ہیں، 10سال میں پاکستان کوٹیکنالوجی سپرپاور بنانا اصل منزل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا میڈان پاکستان کےمنصوبوں کو وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی نےاپنایا، ملک میں سینیٹائزر اور ماسک مل ہی نہیں رہے ہوتے یا پھربلیک ہوتے، اپنی ضرورت بھی پوری ہو رہی ہے کروڑوں کی ایکسپورٹ بھی کررہے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگلےمرحلےمیں فیصل آبادمیں200سوایکڑ پر ہیلتھ سٹی بنانے جارہےہیں، لاہور،کراچی، اسلام آباد میں سائنس وٹیکنالوجی اسپیشل اکنامک زون بنائیں گے ، ان زونز میں ٹیکنالوجی انڈسٹری، بزنس کو خصوصی مراعات حاصل ہوں گی، 10سال میں پاکستان کو ٹیکنالوجی سپرپاور بنانا اصل منزل ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ امریکا،چین،روس،کوریا، جاپان، یورپی یونین کی ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان سے ہاتھ ملائیں، ملک میں ٹیکنالوجی بزنس کےلئے سازگار ماحول اور ریلکس ٹیکس اسٹرکچردیں گے ، ہمارے دروازےکھلے ہیں، دنیا کی آبادی کا 66فیصد 4گھنٹے کی فلائٹس کے فاصلے پر رہتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں