اشتہار

پب جی کی بندش، سرپھرے نوجوانوں نے گیم کھیلنے کا طریقہ تلاش کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پب جی کی وجہ سے ہونے والی چار خودکشیوں کے بعد ملک بھر میں آن لائن گیمنگ سروس پر پابندی عائد کی مگر سرپھرے نوجوانوں نے اُس کا توڑ نکال لیا۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے یکم جولائی کو ملک بھر میں موبائل پر کھیلے جانے والے آن لائن گیم پب جی پر عارضی پابندی عائد کی۔

پب جی پر عارضی پابندی کا فیصلہ پنجاب میں ہونے والی چار نوجوانوں کی خودکشیوں کے بعد کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

گیم کی بندش کے بعد کئی بار صارفین نے پب جی کی سروسز دوبارہ کھولنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر احتجاج کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ گیمر پر لگائی جانے والی پابندی فوری طور پر ہٹائے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں پب جی گیم پر پابندی عائد

نمائندہ اے آر وائی نیوز بابر خان نے چند ایسے نوجوانوں سے ملاقات کی جو بندش کے باوجود بھی پب جی گیم معمول کے مطابق کھیل رہے ہیں۔

نوجوانوں نے اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پلے اسٹور پر کئی وی پی این ایپلیکیشنز موجود ہیں، جنہیں ڈاؤن لوڈ کر کے گیم کھیلا جاسکتا ہے۔

نوجوانوں نے بتایا کہ گیم کی بندش کے بعد انہوں نے بھی وی پی این (ورچوئل پرائیوٹ نیٹ‌ورک) ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کی اور اب وہ اسی کی مدد سے ہی گیم کھیل رہے ہیں ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں