اشتہار

امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کرونا سے متاثر، اسپتال منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور اُن کے صاحبزادے اببھیشیک بچن کرونا وائرس کا شکار ہوگئے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بالی ووڈ انڈسٹری کے 77 سالہ نامور اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ میں کرونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتے کی شام امیتابھ بچن کو طبیعت خراب ہونے کے بعد ممبئی کے نانا وتی اسپتال منتقل کیا گیا۔

- Advertisement -

امیتابھ بچن نے گزشتہ دس روز میں ملاقات کرنے والوں سے درخواست کی کہ وہ بھی احتیاط کریں اور علامات اپنا ٹیسٹ ضرور کروائیں۔ انہوں نے بتایا کہ اہل خانہ اور ملازمین کا بھی ٹیسٹ کروایا گیا ہے جس کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

بگ بی کے ٹویٹ کے بعد اُن کے چاہنے والے افسردہ ہوگئے اور انہوں نے جلد صحت یابی دعاؤں کے ساتھ اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ پرستاروں میں سے چند نے کہا کہ یہ خبر اُن کے لیے ناقابلِ یقین ہے۔

بعد ازاں امیتابھ بچن کے صاحبزادے ابھیشیک بچن نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ’کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسپتال میں داخل ہوں، مجھ سے پہلے والد کو بھی کرونا کی تشخیص ہوئی، ہم نے متعلقہ حکام کو صورت حال سے آگاہ کردیا اور اہل خانہ و دیگر ملازمین کے ٹیسٹ بھی کروائے ہیں، آپ سب سے گزارش ہے کہ افرا تفری نہ پھیلائیں اور پرسکون رہیں‘۔

چند روز قبل بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار لاک ڈاؤن کے دوران ہی اپنی فلم کی ریکارڈنگ کررہے تھے جس پر اُن  کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

امیتابھ بچن نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے شوٹنگ کے وقت تمام احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھا تھا اور اداکاروں کے درمیان سماجی فاصلے کو برقرار رکھا گیا تھا‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں