لندن: کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہونے والی نامور پاکستانی اداکارہ جمیل نے اپنی صحت سے متعلق مداحوں کو بڑی خوش خبری سنادی۔
دو روز قبل نادیہ جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصدیق کی کہ ان کا بریسٹ کینسر کا علاج مکمل ہوگیا ہے۔ اس ٹویٹ میں انہوں نے دعاؤں میں یاد رکھنے پر مداحوں کا خصوصی طور پر شکریہ بھی ادا کیا۔
اداکارہ نے لکھا کہ ’کینسر سے لڑنا میرے لیے ایک ناقابلِ فراموش جدوجہد تھی، موذی مرض کے علاج کے لیے ہونے والی کیمو تھراپی ایک جنگ کی طرح ہے، میں اس جنگ میں بے خوف اور مضبوط رہی اور اللہ تعالیٰ کی محبت اور شفقت میں گھری رہی‘۔
مزید پڑھیں: ’ کینسر میری زندگی کا اختتام نہیں‘
نادیہ جمیل نے لکھا کہ ’میں نے ہر چیز سے سیکھنے کی کوشش کی، بیماری اور درد دراصل صحت یابی اور صبر کا سفر ہے، اللہ کا شکر ہے کہ اب میں بہتر ہوں‘۔
Its been an unforgettable struggle.Chemo is a battle.But Im without fear,in solitude held tight,cocooned in Allahs Love.Every lesson sent I try 2 learn.Pain,sickness is all a journey 2 healing,& Patience.Bad Sepsis,sugar 600,nearly wnt in2 coma. Alhamdolillah now getting better💪🏽 pic.twitter.com/6RaQx1t6dP
— Nadia Jamil (@NJLahori) July 10, 2020
انہوں نے بتایا کہ ’کیموتھراپی کی وجہ سے میری شوگر 600 سے زیادہ ہوگئی تھی، میں تقریباً کوما میں چلی گئی تھی مگر اب پہلے سے بہت بہتر ہوں‘۔
یہ بھی پڑھیں: کینسر میں مبتلا اداکارہ نادیہ جمیل کا بچوں کے نام جذباتی خط
اداکارہ نے لکھا کہ ’میں اب ذیابیطس کی بیماری کا شکار ہوگئی ہوں اور مجھے مستقبل میں انسولین کی ضرورت پیش آئے گی‘۔
New post chemo issue is I’m now diabetic. Have 2 learn to take insulin injections. And must start a healthy lifestyle. Once I’m out of hospital that is. Still weak & wobbly but thanking you all so much for your loved support & prayers. You helped me sail through it. Alhamdolillah
— Nadia Jamil (@NJLahori) July 10, 2020
نادیہ جمیل نے لکھا کہ مجھے اب شدید کمزوری اور گھبراہٹ محسوس ہوتی ہے، لیکن مداحوں کے پیار بھرے اور حوصلہ افزا پیغامات میری ہمت باندھتے ہیں اور احساس دلاتے ہیں کہ اچھا وقت زیادہ دور نہیں ہے۔
Hands shaking now so signing off. Please pray I manage to eat a little. Have only had an apple and half a croissant in the whole week.
Allah give strength to the weak & hot food, fresh clean water to everyone.
Take nothing 4 granted. Not even a sip of water going down your throat— Nadia Jamil (@NJLahori) July 10, 2020
اداکارہ نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ ’میرے لیے سب دعا کریں کہ میں کچھ کھالوں، کیمو تھراپی کے بعد سے کچھ بھی کھانے کی ہمت نہیں، ایک ہفتے کے دوران صرف ایک سیب اور آدھی ڈبل روٹی کھائی ہے‘۔