اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کراچی: 6 ماہ کے دوران گرفتار 908 اسٹریٹ کرمنل کی با آسانی رہائی کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس ذرائع کا کہنا ہے 6 ماہ میں پولیس کے ہاتھوں گرفتار 908 اسٹریٹ کرمنل رہا ہونے کا انکشاف ہوا، جس کے بعد ضمانت پر رہا ملزمان کی تفتیش کا جائزہ لینا شروع کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزمان با آسانی رہاہونےکاانکشاف سامنے آیا، پولیس ذرائع نے کہا جنوری2020 سے جولائی تک 908 اسٹریٹ کرمنل رہا ہوئے جبکہ پولیس نے738 ڈاکوگرفتار کیے ، جس میں سے 490 کو ضمانت مل گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار59ملزمان میں ہرملزم ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھا، اسٹریٹ کرائم کی سب سےبڑی وجہ ملزمان کی باآسانی رہائی ہے، رہائی کےبعدملزمان دوبارہ اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہوتےہیں۔

کراچی پولیس نے موجودہ صورتحال پربڑافیصلہ کرتے ہوئے ضمانت پر رہا ملزمان کی تفتیش کا جائزہ لینا شروع کردیاگیا ہے ، جس میں تحقیقات کی جائے گی کہ 6 ماہ کے دوران 9 سو8 ملزمان رہا کیسے ہوئے؟

ملزمان کی ضمانتوں پرکمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ، کمیٹی میں پولیس افسران، پراسیکیوٹرجنرل سمیت دیگرحکام شامل ہوں گے۔

تفتیشی افسران کی غفلت کی صورت میں انتہائی سخت سزا دینے کا فیصلہ کیا گیا ، سنگین وارداتوں میں ملوث59 ملزمان کے کیس پہلے مرحلےمیں دوبارہ چیلنج کئے جائیں گے ، ملزمان کودوبارہ گرفتاراورسزاکیلئےکمیٹی قائم کی جارہی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق 738اسٹریٹ کرمنلزکی ضمانت منسوخ کرانے کیلئے ٹھوس شواہد جمع کئے جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں