تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

افغان امن عمل کے تحت امریکا نے بڑا قدم اٹھا لیا

واشنگٹن: امریکا نے امن عمل کے تحت افغانستان میں 5 امریکی فوجی اڈے خالی کردیے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں امریکا کے پانچ فوجی اڈے خالی کیے جاچکے ہیں، امریکی فوج کی تعداد8ہزار کے درمیان ہی رہے گی۔

پینٹاگون کے مطابق امریکی فوج کے 5فوجی اڈے افغان شراکت داروں کو دے دیے گئے ہیں، افغانستان میں امریکی فوج کی تعداد8ہزار کے درمیان ہی رہے گی۔

ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار کا غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پینٹاگون نے طالبان کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی روشنی میں اپنے 5 فوجی اڈے بند کیے ہیں۔

امریکا کا طالبان کے ساتھ ہونے والا معاہدہ دوسرے مرحلے میں داخل

قبل ازیں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں کہا تھا کہ امریکا اور طالبان کے مابین ہونے والے معاہدے کی رو سے واشنگٹن کو 135 دنوں کے اندر افغانستان کے فوجی اڈوں سے اپنے تمام فوجیوں کو نکالنا ہوگا۔ خیال رہے کہ افغانستان میں اب بھی 8 ہزار کے قریب امریکی فوجی موجود ہیں۔

افغان میڈیا نے بھی تصدیق کی ہے کہ طالبان کے ساتھ معاہدے کے تحت افغانستان میں امریکی فورسز کے پانچ اڈے ختم کر دیے گئے ہیں۔ امریکا کے جن فوجی اڈوں کا بند کیا گیا ہے وہ صوبہ ہلمند، ارزگان، پکتیا اور لغمان میں قائم تھے۔

Comments

- Advertisement -