اشتہار

کشمیری شہدا کی یاد میں گیت، یوٹیوب نے پاک ترک گلوکاروں کے گانے کی ویڈیو ڈیلیٹ کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: معروف پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی اور ترک گلوکاروں نے  مقبوضہ کشمیر کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک گانا گایا اور ویڈیو شیئر کی جسے یوٹیوب نے ہٹا دیا۔

رپورٹ کے مطابق حدیقہ کیانی اور ترک گلوکار علی ٹولگا ڈیمرٹاس اور ٹورگی ایوین نے 1931 میں شہید ہونے والے کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے 13 جولائی کو گانے کی ویڈیو ریلیز کی تھیں۔

اس گانے میں  کا دورانیہ چار منٹ سے بھی کم تھا جس میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کی عکس بندی کی گئی تھی۔

- Advertisement -

گانے کی ویڈیو میں وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت ترک اور آزاد کشمیر کے صدور اور حریت قیادت کو بھی ویڈیو میں شامل کیا گیا تھا۔

اس گانے کو تین زبانوں ترک، اردو اور کشمیری میں ریلیز کیا گیا تھا جسے مداحوں نے بہت زیادہ پسند بھی کیا تھا۔

اب خبر سامنے آئی ہے کہ یوٹیوب انتظامیہ نے گانے کو کاپی رائٹس کی بنیاد پر اپنے پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ کردیا۔

حدیقہ کیانی نے گانے کو ہٹانے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ’یوٹیوب نے بڑی خاموشی اور منظم انداز سے ویڈیو ڈیلیٹ کی، میں اس معاملے پر خاموش نہیں رہوں گی، ہم اس معاملے پر کام کررہے ہیں جس کے جلد نتائج سامنے آئیں گے‘۔

گلوکارہ نے لکھا کہ جیسے ہی یوٹیوب اس ویڈیو کو دوبارہ ریلیز کرے گی میں اپنے تمام مداحوں کو اطلاع ضرور دوں گی۔

کشمیری سیویتاس کے چینل نے یوٹیوب سے ویڈیو ڈیلیٹ ہونے کے بعد اسے ٹویٹر پر شیئر کر دیا تاکہ دیگر لوگ گانے کو یہاں سُن سکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں