جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

سندھ میں کرونا کے نئے کیسز رپورٹ، آج مزید 34 مریض جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں کروناوائرس کے مزید 1155 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 34 مریض جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کروناصورت حال سے متعلق اپنے تازہ بیان میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں گزشتہ 24گھنٹے میں 10574 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، صوبے میں اب تک 615302 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں آج مزید 34 کرونا کے مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد صوبے میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 1922ہوگئی ہے، اس وقت 34070 مریض زیرعلاج ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ زیر علاج مریضوں میں سے 375مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، اس وقت 105 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، صوبے میں کرونا مریضوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

ملک میں کرونا وائرس کے 2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، مجموعی اموات ساڑھے 5 ہزار کے قریب

خیال رہے کہ ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث کیسز میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 57 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ وائرس سے اموات کی تعداد 5 ہزار 426 ہوگئی۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 40 افراد انتقال کر گئے، جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 426 ہوگئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں