اشتہار

خیرپور : بچوں کے ساتھ زیادتی کرکے غیر اخلاقی ویڈیو بنانے والا ٹیچر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

خیرپور: بچوں کی غیراخلاقی ویڈیو بنانے والے استاد سارنگ شر کو پولیس نے گرفتار کرلیا، استاد کے روپ میں موجود یہ بھیڑیا بچوں کو اپنی درندگی کا نشانہ بناتا رہا۔

تفصیلات کے مطابق خیر پور کے علاقے تھڑی میرواہ میں ٹیوشن پڑھانے والے انسان نما جانور استاد کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم سارنگ شر کو ایس ایچ او ٹھری میرواہ کے حوالے کیا گیا ہے۔

Image may contain: 1 person, standing

- Advertisement -

اس حوالے سے ایس ایس پی خیرپور امیر مسعود مگسی نے اے آر وائی نیوز کے نمائندے نوید کھوڑو  سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بچوں کی غیراخلاقی ویڈیو بنانے والا استاد سارنگ گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کو کیفر کردار پر پہنچائیں گے۔

اس ملزم کے گھناؤنے عمل نے اساتذہ کے سر شرم سے جھکا دیئے، ملزم سارنگ شر بچوں کو ٹیوشن پڑھاتا اور اپنے ذاتی کمرے میں لےجا کر ان کو زیادتی کا نشانہ بنا کر ان کی ویڈیو بھی بناتا تھا بعد میں طلبا اور ان کے والدین کو غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر پیسے بھی بٹورتا تھا۔

واقعہ کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد ملزم فرار ہو گیا تھا جبکہ پولیس نے مبینہ طور پر معاملے کو دبانے کی کوشش کی، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے2 لاکھ روپے مبینہ رشوت لے کر ملزم کو بھاگنے میں مدد کی اور بچوں کے اہلخانہ سے معاملہ رفع دفع کرنے کے لیے بھی دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم سارنگ شر پچھلے ایک سال سے ٹیوشن سنٹر میں130 کے قریب طلبا کو پڑھاتا ملزم بچوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والی مقامی یونین کا رہنما بھی تھا اور مختلف ریلیوں میں تقاریر بھی کرتا تھا۔

استاد کے روپ میں موجود یہ بھیڑیا بچوں کو اپنی درندگی کا نشانہ بناتا رہا، مقامی پولیس اسٹیشن کا ایس ایچ او بچوں کے اہل خانہ کو اس معاملے سے پیچھے ہٹنے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں