اشتہار

پی ایس ایل میں کیا بڑی تبدیلی ہونے جارہی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وبا کو مد نظر رکھتے ہوئے پی ایس ایل کی انشورنس پالیسی میں ردو بدل پر غور شروع کر دیا۔

کورونا وبا کے باعث پی ایس ایل فائیو کے غیر نتیجہ ہونے پر پی سی بی آئندہ سیزن کے لیے انشورنش پالیسی میں تبدیلی کا سوچ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل انشورنس پالیسی میں وبائی امراض کی شق شامل نہیں تھی تاہم اب انشورنس پالیسی میں وبائی امراض کی شق بھی شامل کی جائےگی۔

- Advertisement -

لیگ کاکوئی میچ وبائی مرض کی وجہ سےملتوی ہوا تو انشورنس کلیم ہوسکےگا، نئی انشورنس پالیسی کااطلاق پی ایس ایل سکس سے پہلے ہونےکا امکان ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 2020 کے 10 میچز کی ٹکٹوں کی واپسی کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

پی سی بی نے پی ایس ایل فائیو کے دس میچز کی ٹکٹوں کی واپسی کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق پہلا مرحلہ 13 جولائی سے 5 اگست اور دوسرا مرحلہ 6 سے 29 اگست تک جاری رہے گا۔

پی سی بی حکام کے مطابق بارش اور کرونا کے باعث شیڈول تبدیل ہونے والے میچز کے ٹکٹ ری فنڈ ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں