اشتہار

پروازوں میں فیملیز کے لیے پابندیوں میں اہم نرمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سول ایوی ایشن نے بین الاقوامی پروازوں میں سماجی فاصلے اور ایمرجنسی سیٹوں کی شرائط میں نرمی کردی۔

تفصیلات سی اےاے نےانٹرنیشنل پروازوں میں فیملیز کیلئےسماجی فاصلےکی شرط ختم کر دی، ایک ہی شناختی کارڈ یا ایک فیملی کےمسافر ایک ساتھ بیٹھ سکیں گے۔

اس حوالے سے سی اےاےنے تمام ائیرپورٹس منیجرز اور ائیرلائنز انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر کے آگاہ کر دیا ہے۔

- Advertisement -

سول ایوی ایشن نے بین الاقوامی فلائٹ میں ایمرجنسی کیلئے3قطاریں خالی چھوڑنےکی شرط میں بھی نرمی کردی ہے۔

نئی ہدایات کے مطابق ائیرلائن انتظامیہ طیارے میں تین کی بجائے ایک قطار ایمرجنسی کیلئےخالی رکھےگی اور ائیرلائن انتظامیہ جہازمیں70فیصدتک مسافربٹھاسکےگی۔

سماجی فاصلے اور ایمرجنسی سیٹوں کی شرائط میں نرمی کا ائیرلائنز کی جانب سےخیرمقدم کرتے ہوئے سول ایو ایشن کی نئی ہدایات پر من و عن عمل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں