تازہ ترین

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

سانس لینے میں دشواری، ایشوریا اور بیٹی اسپتال منتقل

ممبئی: بالی وڈ کی اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے بچن اور ان کی بیٹی آرادھیا کو سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بچن خاندان کی بہو 46 سالہ ایشوریا اور 8 سالہ بیٹی آرادھیا بچن کا گزشتہ ہفتے کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا، جس کے بعد سے وہ گھر میں آئسولیٹ تھے، تاہم اب انھیں سانس لینے میں دشواری شروع ہو گئی ہے جس کے باعث انھیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دونوں ماں بیٹی کا کو وِڈ نائنٹین ٹیسٹ گزشتہ اتوار کو مثبت آیا تھا، جس سے ایک دن قبل ان کے سسر امیتابھ بچن اور شوہر ابھیشیک بچن کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔

ایشوریا اور آرادھیا کو سانس میں تکلیف شروع ہونے پر گزشتہ روز ناناوتی اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال ذرایع نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ دونوں ماں بیٹی کی حالت بہتر ہے، تاہم یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایشوریا کو طبی امداد کی ضرورت پڑ گئی تھی۔

ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی بھی کرونا میں مبتلا

77 سالہ امیتابھ بچن اور ان کے 44 سالہ بیٹے ابھیشیک پہلے ہی ناناوتی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

یاد رہے کہ 12 جولائی کو مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپ نے ٹویٹر پر ایشوریا رائے بچن اور ان کی بیٹی آرادھیا بچن کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی، ایشوریا کی ساس اور امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔

واضح رہے کہ صرف بھارتی شہر ممبئی میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ ہو چکی ہے، کرونا کیسز کے لحاظ سے بھارت دنیا کا تیسرا ملک ہے جہاں کرونا مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، جب کہ اب تک 26,291 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -