اشتہار

کرونا وائرس کے باعث ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ملتوی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: کرونا وائرس کے باعث آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2020 ملتوی کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرونا وائرس کے باعث ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2020 ملتوی کردیا، ورلڈ کپ ملتوی کرنے کا فیصلہ آئی سی سی ٹیلی کانفرنس میں کیا گیا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ اکتوبر نومبر میں آسٹریلیا میں شیڈول تھا۔

- Advertisement -

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2021 میں اکتوبر نومبر میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کا فائنل 14 نومبر 2021 میں کھیلا جائے گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق دوسرا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 میں شیڈول کے مطابق اکتوبر نومبر 2022 میں کھیلا جائے گا، میگا ایونٹ کا فائنل 13 نومبر 2022 کو ہوگا۔

آئی سی سی کے مطابق بھارت 2023 میں 50 اوورز کے ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا، ایونٹ کا فائنل 26 نومبر 2023 کو کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اکتوبر نومبر میں آسٹریلیا میں شیڈول تھا، موجودہ حالات میں 15 ٹیموں کو آسٹریلیا میں بلا کر قرنطینہ اور بائیو سیکیور ماحول مہیا کرنا دشوار تھا، اس سے قبل آئی سی سی دو ویڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے ممبران سے مشاورت کر چکا تھا۔

Comments

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں