اشتہار

کروناوائرس کی نئی علامت سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

میڈرڈ: اسپین میں ہونے والی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ منہ کے تالو پر موجود سرخ دھبے کروناوائرس کی نئی علامت ہوسکتی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تحقیقی مطالعے کے لیے جن کرونا مریضوں کا انتخاب کیا گیا ان میں ایک تہائی مریضوں کے بازوؤں، پیروں اور منہ کے تالو پر سرخ دھبے نظر آئے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ تالو پر لال نشانات کرونا کی نئی علامت ہے، اور یہ مہلک وائرس کے حملے کے دو ہفتے بعد نمودار ہوتے ہیں۔ اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں قائم اسپتال کے ماہرین پر مشتمل ٹیم نے ڈاکٹرز اور نرنسوں پر زور دیا ہے کہ وہ مذکورہ علامت کا بھی جائزہ لیں۔

- Advertisement -

دنیا بھر میں عمومی طور پر بخار، کھانسی، نزلہ اور سانس لینے میں پریشانی بڑی کرونا علامات شمار کی جاتی ہیں۔

اسپین کے محکمہ صحت کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے کرونا وائرس کے بارے میں مزید معلومات حاصل ہوں گی اسی طرح مزید نئی علامات بھی سامنے آسکتی ہیں۔

پاؤں پر نشانات بھی کرونا وائرس کی نئی علامت

خیال رہے کہ حالیہ دنوں کرونا وائرس کی مزید نئی علامت سامنے آئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ پیروں پر ایک سرخ رنگ کا مخصوص نشان موجود ہوگا تو یہ کرونا وائرس کی علامت ہوسکتی ہے۔

ہسپانوی ماہرین کی ایک ٹیم ایسے معاملات دیکھنے کے بعد تفتیش کررہی ہے جہاں ایسے افراد جن کے پیروں پر گھاؤ لگے تھے، ماہرین کے مطابق جن کے پیروں پر چکن پکس کی طرح کے نشانات موجود تھے ان کا بعد میں کوویڈ 19 کا مثبت تجربہ کیا گیا، تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں