اشتہار

رشوت نہ دینے پرمعصوم بچہ بیمار دادا کو اسٹریچر پر کھینچنے پر مجبور

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں رشوت نہ دینے پر معصوم بچہ اپنے بیمار دادا کو اسٹریچر پر کھینچنے پر مجبور ہوگیا جس کی تصویر نے دیکھنے والوں کو رلا دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں رشوت نہ دینے پر معصوم بچے کو اسٹریچر کھینچنا پڑا، واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یوگی حکومت جاگی اور کارروائی کرتے ہوئے اسپتال کے وارڈ بوائے کو ہٹا دیا گیا۔

اترپردیش واقع دیوریا ضلع سے ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا، وائرل ویڈیو میں چھ سال کے معصوم کو اپنی ماں کے ساتھ بیمار دادا کو اسٹریچر پر لٹانے ایک وارڈ سے دوسرے وارڈ تک دھکا دے کر لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے سامنے آتے ہی وارڈ بوائے کو ہٹا دیا گیا، اسپتال کے ملازمین نے مبینہ طور پر اسٹریچر پر لیٹے مریض کو وارڈ تک لے جانے کے عوض تیس روپے مانگے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ضلع مجسٹریٹ امت کشور نے گزشتہ روز اسپتال کا ددورہ کیا اور مریض چھیندی یادو اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے صدر ایس ڈی ایم او اسپتال کے اسسٹنٹ چیف میڈیکل افسر کے تحت ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی اور انہیں جلد سے جلد اس واقعے پر رپورٹ طلب کرلی۔

اترپردیش کے گورا گاؤں کے چھیندی یادو کو دو دن پہلے چوٹ لگنے کے سبب اسپتال کے سرجیکل وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے، اس دوران چھیندی کے ساتھ ان کی بیٹی بندو اور چھ سال کا پوتا تھا، بندو نے میڈیا کو بتایا کہ وارڈ بوائے ہر بار ان کے والد کی مرہم پٹی کرنے کے لیے اسٹریچر پر لے جانے کے عوض تیس روپے مانگے تھے اور جب اس نے پیسے دینے سے انکار کیا تو وہ وارڈ بوائے نے بھی اسٹریچر کھینچنے سے منع کردیا۔

اسی لیے بندو کو اپنے معصوم بیٹے شیوم کی مدد سے اسٹریچر کو کھینچنا پڑا، بندو کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ جس وقت وہ اسٹریچر کھینچ رہی تھی تو کوئی ان کی ویڈیو بنا رہا تھا جسے بعد میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا گیا۔
بعدازاں معاملے پر کشور کا کہنا تھا کہ وارڈ بوائے کے قصور وار ہونے کے بعد اسے ہٹا دیا گیا ہے اسے چیف میڈیکل افسر کے ذریعہ ہٹایا گیا ہے اور اس معاملے پر تحقیقات جاری ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں