اشتہار

سازشی نظریات کے ماننے والوں کا ٹوئٹر اکاونٹ بند کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے سازشی نظریات نظریات کے حامی گروہ کے ٹوئٹر اکاونٹس معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں ایک ’QAnon ‘ نامی ایک سازشی گروپ ہے جو ٹرمپ نظریات کی حمایت کرتا ہے اور یہ گروپ بہت سے دیگر سازشی نظریات کو مانتا ہے۔

مذکورہ گروپ کا ماننا ہے کہ امریکا پر ڈیموکریٹس پارٹی سمیت ’ڈیپ اسٹیٹ‘ جرائم پیشہ تنظیموں کی حکمرانی رہی ہے جن میں ہالی ووڈ کے اداکار اور شیطان کی پوجا کرنے والی عالمی شخصیات بھی شامل ہیں۔

- Advertisement -

ٹوئٹر انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ اگر اس گروپ کے نظریات کا پرچار کسی بھی صارف نے کیا تو اس کا اکاونٹ فوری طور پر بند کردیا جائے گا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ نے اپنی پالیسی میں ردو بدل کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ گروپ کے لنکس اور نظریات کی تشہیر کرنے والے اکاؤنٹس ٹوئٹر کی جانب سے مستقل طور پر معطل کردئیے جائیں گے۔

ٹوئٹر انتطامیہ کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کا نفاذ اس ہفتے سے ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس پالیسی کے نافذ العمل ہونے کے بعد تقریباً ڈیڑھ لاکھ اکاونٹس متاثر ہوسکتے ہیں جبکہ سات ہزار اکاونٹس معطلی کی زد میں آسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں