اشتہار

سعودی حکام کا انکم ٹیکس سے متعلق اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے فی الوقت شہریوں پر انکم ٹیکس لگانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انکم ٹیکس نا لگانے کے ارادے کا اعلان سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کرونا کی وبائی صورتحال سے نمٹنے کےلیے تیار کی گئی حکمت عملی سے متعلق کیے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ ملکی معیشت کا تمام پہلو سے جائزہ لے رہی ہے اور جائزہ لینے کے بعد ہی انکم ٹیکس نا لگانے کا ارادہ کیا ہے لیکن کچھ بھی بعید ازامکان نہیں ہے۔

- Advertisement -

محمد الجدعان کا کہنا تھا کہ چھ ماہ کی رپورٹ اقتصادی بہتری دکھا رہی ہے لیکن ابھی کرونا کا خطرہ ٹلا نہیں ہے اسی لیے مطلوبہ تعاون کیا گیا ہے۔

سعودی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ریاست کی معیشت میں کساد بازاری 6.8 فیصد کی رفتار سے چل رہی ہے جو کم ہے لیکن رواں ماہ کے دوران ملکی سیاحت میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال کے آخر تک بجٹ میں اخراجات کی بابت جو کچھ کہا گیا ہے وہ رواں برس کے آخر تک تبدیل نہیں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں