اشتہار

حقیقی اسپائیڈرمین 31 منزلہ عمارت پر چڑھ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بارسلونا : فرانسیسی یو ٹیوبر لڑکا 31منزلہ عمارت پر بغیر کسی سہارے کے چڑھ گیا، ہوٹل میلیا کی 381 فٹ لمبائی کی  مسافت صرف ایک گھنٹے میں طے کرلی۔

تفصیلات کے مطابق فرانسیسی اسپائیڈرمین نے بارسلونا کی بلند ترین عمارت پر چڑھ کر نیا اعزاز حاصل کرلیا، یوٹیوبر بغیر ساز و سامان کے 31 منزلہ ہوٹل کی عمارت پر چڑھ گیا۔

بارسلونا میں فرانسیسی یو ٹیوبر لیو اربن نے مہم جوئی کیلئے 381 فٹ کے ہوٹل میلیا کا انتخاب کیا۔381 فٹ عمارت پر چڑھنے کیلئے فرانسیسی اسپائیڈرمین کو صرف ایک گھنٹہ لگا جس کے لیے اس نے حفاظتی آلات کا بھی سہارا نہیں لیا

- Advertisement -

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق  یہ کارنامہ اس نے22جولائی کی شام کو انجام دیا، عمارت کی چھت تک پہنچنے میں اسے60منٹ لگے یہ تمام مناظر عمارت کے نیچے کھڑے لوگ دلچسپی سے دیکھ رہے تھے۔

لیو اربن نے چھت پر پہنچتے ہی وکٹری کا نشان بنایا اپنے ہاتھوں کو ہوا میں لہرایا، چھت پر پولیس اور ہوٹل کے کارکنوں کی ایک ٹیم اس کا انتظار کر رہی تھی۔

اس حوالے سے بارسلونا کی سٹی کونسل کا کہنا ہے کہ اربن کی چڑھائی کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور نہ ہی ہوٹل کو کسی چیز کو کوئی نقصان پہنچا ہے اور ویسے بھی یہ ہوٹل اب بھی کورونا وائرس کی وجہ سے بند ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں