اشتہار

انڈر ٹیکر بھی ٹک ٹاک پر آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارکـ: ڈبلیو ڈبلیو ای سپر اسٹار انڈر ٹیکر نے بھی ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے معروف ریسلر کو متاثر کردیا، انڈر ٹیکر نے ٹک ٹاک پر اپنا اکاؤنٹ بنالیا۔

ڈیڈ مین نے حال ہی میں اے جے اسٹائلز کو شکست دینے کے بعد ریسلنگ کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

- Advertisement -

انڈر ٹیکر نے اکاؤنٹ بناتے ہی کچھ پوسٹ شیئر کی اور 60 ہزار سے زائد صارفین نے انہیں فالو کرلیا۔

یاد رہے کہ ڈیڈ مین کے نام سے مشہور دی انڈر ٹیکر نے دو سال قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹس ٹویٹر پر اکاؤنٹ بنایا جبکہ انسٹاگرام پر ایک سال قبل اکاؤنٹ بنایا تھا۔

واضح رہے کہ انڈر ٹیکر نے اس سے قبل ریسل مینیا میں شکست کے بعد بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا لیکن مداحوں کی فرمائش پر رنگ میں اترے تھے۔

ابھی بھی یہ یقینی طور پر نہیں کہا جاسکتا ہے کہ وہ رنگ میں اتریں گے یا نہیں تاہم مداح انڈر ٹیکر کو رنگ میں دوبارہ دیکھنے کے خواہش مند ہیں اور ان کی ریٹائرمنٹ کے اعلان پر افسردہ ہوگئے تھے۔

انڈر ٹیکر نے ریسیل مینیا کے تقریباً 20 سے زائد مقابلوں میں حصہ لیا اور انہیں صرف ایک میچ میں رومن رینز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں