اشتہار

موسیقی کی دھن پر ریوبک کیوب کرنے والا امریکی شہری

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی شہری نے پیانو بجاتے ہوئے ریوبک کیوب حل کرکے دنیا کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ریوبک کیوب حل کرنے کےلیے لوگ منفرد و انوکھے انداز اپناتے ہیں جس کے باعث وہ عالمی ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں یا پھر دنیا بھر میں اپنی پہنچان بنالیتے ہیں۔

اپنی مہارت کے بل بوتے پر 18 سالہ امریکی شہری جمی لوئی نے انوکھے انداز سے ریوبک کیوب حل کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

- Advertisement -

جمی لوئی نے پیانو پر موسیقی کی خوبصورت دھنیں پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ایک ہاتھ ریوبک کیوب حل کرنے کا شاندار مظاہرہ کیا، جس کی ویڈیو نے نوجوان نے معروف ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ ٹک ٹاک پر بھی شیئر کی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق موسیقی کے ساتھ ریوبک کیوب حل کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی لاکھوں صارفین انہیں دیکھ چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں