اشتہار

کراچی، ڈی ایس پی کے دفتر پر کریکر حملے کی ابتدائی رپورٹ آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلبہار میں ڈی ایس پی کے دفتر پر کریکر حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد مارکیٹ کے قریب قائم ڈی ایس پی کے دفتر پر کریکر پھینکا گیا تھا جس کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق کریکر اسٹاک ایکسچینج حملے میں استعمال ہونے والے کریکر مماثلت رکھتا ہے، اسٹاک ایکسچینج حملے میں ہلاک دہشت گردوں سے ایسے ہی کریکر برآمد ہوئے تھے۔

- Advertisement -

ابتدائی رپورٹ کے مطابق کریکر تقریباً 400 گرام سے زائد وزنی تھا، فیکٹری میں تیار کریکر کا صرف ڈیٹونیٹر ہی پھٹا تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی: ڈی ایس پی آفس بڑی تباہی سے بچ گیا، پھینکا گیا ہینڈ گرنیڈ پھٹ نہ سکا

واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس اہلکاروں پر حملے جاری ہیں، گزشتہ روز بھی لائنز ایریا میں فائرنگ سے اے ایس آئی شہید ہوگیا تھا۔

ملزمان نے پولیس افسر کو باقاعدہ شناخت کرکے ٹارگٹ کیا تھا اور اسلحہ بھی ساتھ لے گئے تھے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ ملزمان کی پے درپے کارروائیاں شہر کا امن خراب کرنے کی کوشش ہیں، پولیس اور رینجرز کی ٹیمیں شہر کا امن کسی صورت خراب نہیں ہونے دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں