اشتہار

پاکستان میں کرونا سے مزید 20 افراد جاں بحق، اموات میں 80 فیصد کمی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا انفیکشن سے مزید 20 افراد جاں بحق ہو گئے، معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس سے اموات میں 80 فی صد کمی آ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کرونا کیسز اور اموات کی تعداد میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 1176 کرونا کیسز سامنے آئے، جب کہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 20 مریض دم توڑ گئے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا سے کُل اموات 5842 ہو گئی ہیں، جب کہ مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 74 ہزار 289 ہے، اب تک 2 لاکھ 41 ہزار 26 کرونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اور کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 27 ہزار 421 رہ گئی ہے۔

- Advertisement -

سندھ میں کرونا سے 2151 اموات ہو چکی ہیں، پنجاب میں 2116، خیبر پختون خوا میں 1178، اسلام آباد میں 164 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 48 مریض، اور آزاد کشمیر میں تاحال کرونا وائرس سے 49 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا کے 22056 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک 18 لاکھ 90 ہزار 236 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، ملک بھر کے 734 اسپتالوں میں کرونا کے 1864 مریض زیر علاج ہیں، کرونا مریضوں کے لیے 1859 وینٹی لیٹرز مختص ہیں، جب کہ ملک بھر میں 227 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں