اشتہار

سیلابی صورتحال، دریا پار کرتے دلہا دلہن کیساتھ کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین میں‌ بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی ہے جس کے نتیجے میں‌ متعدد افراد اپنی قیمتی جانوں‌ سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور سینکڑوں‌ مکانات تباہ ہوگئے اور لوگ اپنے گھروں‌ سے بے گھر ہوگئے.

غیرملکی خبررساں‌ ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین میں‌ ایک نوبیہاتا جوڑا ایسا بھی تھا جسے نہ تو بارش اور سیلاب کی پرواہ تھی اور نہ ہی اپنی جان گنوا دینے کا ڈر.

چینی جوڑے نے شادی کرنے کی تھانی تو راستے بند ہونے کے سبب وہ آگے بڑھ نہیں‌ سکتے تھے، بارات کو دریا پار کرانے کے لیے مشینی کدال کا استعمال کیا گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی.

- Advertisement -

وائرل ویڈیو میں‌ دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا دلہن کو دریاپار کرانے کے لیے مشینی کدل استعمال کی گئی ہے، واضح‌ رہے کہ شدید بارشوں‌ کے باعث دریا پر بنا واحد پل بہہ گیا تھا.

بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث مذکورہ جوڑا تو شادی کے بندھن میں‌ بندھ گیا لیکن پل سے دوسری طرف آنے جانے والے افراد پریشانی میں‌ مبتلا ہیں.

علاوہ ازیں‌ چینی جوڑے زندگی کے اس نئے سفر میں‌ سوشل میڈیا پرصارفین کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں