اشتہار

ٹرمپ کے ساتھ سفر کرنے والے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کرونا کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ‌ ٹرمپ کے نیشل سیکیورٹی ایڈوائزر کرونا وائرس کا شکار ہوگئے.

غیرملکی خبررساں‌ ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزررابرٹ اوبرائن میں‌ کرونا کی تشخیص ہوئی ہے، انہوں‌ نے ٹرمپ کے ساتھ دو ہفتے قبل میامی کا سفر کیا تھا.

رابرٹ اوبرائن قومی سلامتی کے مشیر گزشتہ ہفتے یورپ کے دورے سے واپس آئے تھے، وہ کرونا کی تشخیص کے بعد قرنطینہ میں‌ چلے گئے ہیں.

- Advertisement -

واضح رہے کہ امریکا میں‌ کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد چالیس لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، امریکا میں کرونا وائرس سے ایک لاکھ پچاس ہزار کے قریب اموات ہوچکی ہیں.

ادھر امریکی ریآست فلوریڈا میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد نیویارک سے بھی تجاوز کرگئی ہے.

یاد رہے کہ کرونا نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں‌ لے رکھا ہے، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ڈیڑھ کروڑ‌سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ متعدد افراد اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں