اشتہار

ابوظہبی میں رہائشی قرضوں سے متعلق بڑا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظہبی: ولی عہد محمد بن زید النہیان نے گھروں کے لیے 2.78 بلین درہم قرض جاری کرنے کا حکم جاری کردیا۔

خلیجی میڈیا کے مطابق ولی عہد محمد بن زید النہیان نے ابوظہبی کے 1976 شہریوں کے لیے 2.78 بلین درہم قرض کی ادائیگی کے احکامات جاری کر دیے۔

ریٹائرڈ کم آمدنی والے شہریوں کو قرضوں کی واپسی سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

یہ اقدامات صدر خلیفہ بن زید النہیان کی ہدایات کی روشنی میں کیے گئے ہیں۔ 2020 میں گھروں کے لیے قرضوں کے دوسرے بیچ کی منظوری دی گئی جس میں 1500 شہریوں کے لیے مخصوص قرضے رکھے گئے۔

ہاؤسنگ لون کا مقصد معاشرتی استحکام اور شہریوں کے مہذب معیار زندگی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ملکی ترقی میں کردار ادا کرنا ہے۔

یہ رہائشی قرضے حکومتی پروگرام غدان 21 کے تحت گھروں کی تعمیر کے لیے دگنا قرض فراہم کرنے کی ایک کڑی بھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں