اشتہار

بچوں کی آنکھیں نکالنے کی کوشش کرنے والی خاتون گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

گرینزبورو: امریکا کے شہر گرینزبورو میں مبینہ طور پر بچوں کی آنکھیں نکالنے کی کوشش کرنے کے الزام میں خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔

شمالی کیرولائنا کے شہر گرینزبورو میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں 35 سالہ خاتون نے دس سے بارہ سال کی عمر کے دو بچوں کو بیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

35 سالہ کرسٹن مشیل کیمپر پر دو بچوں پر تشدد کرنے سمیت پولیس آفیسر پر لوہے کی سلاخ سے حملہ کرنے کا الزام ہے۔

- Advertisement -

عدالتی دستاویزات کے مطابق کرسٹن نے 10 اور 12 سال کی عمر کے دو بچوں پر حملہ کیا۔دونوں بچوں کے جسموں پر تشدد کے واضح نشانات ‌موجود تھے۔خاتون نے بچوں کی آنکھیں نکالنے کی کوشش کی۔ملزمہ نے پولیس آفیسر کو بھی جان سے مارنے کی کوشش کی۔

پراسیکیوٹر نے عدالت میں 35 سالہ کرسٹن مشیل کیمپر کی دماغی صحت کی جانچ کی سفارش کی ہے۔بچوں سے ملزمہ کا کیا رشتہ ہے اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔

امریکا: سفاک ماں نے 2 سالہ بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکا کے شہر ملواکی میں سفاک ماں نے اپنی 2 سالہ بیٹی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں