جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ورلڈ بینک سے 50کروڑ 55 لاکھ ڈالرز موصول

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ورلڈ بینک سے 50کروڑ 55 لاکھ ڈالرز موصول ہوگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے ورلڈ بینک کی جانب سے رقم موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عالمی بینک سے 50کروڑ 55 لاکھ ڈالرز اکاؤنٹ میں منتقل ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب ورلڈ بینک سے 50کروڑ55لاکھ ڈالرز موصول ہونے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 19ارب50کروڑ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے ہیں جبکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کا بھی امکان ہے۔

منگل کے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 42 پیسے کمی ہوئی اور ٹریڈنگ کے اختتام پر فی ڈالر 166.45 پر آگیا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں