اشتہار

لاکھوں ڈالر کی کرپشن، سابق ملائشین وزیراعظم کو 12 سال قید کی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

کوالالمپور: سابق ملائشین وزیراعظم نجیب رزاق پر لاکھوں ڈالر کی کرپشن کے الزامات ثابت ہوگئے جس کے بعد عدالت نے انہیں 12 سال قید کی سزا سنادی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق ملائشین وزیراعظم نجیب رزاق پر لاکھوں ڈالر کی کرپشن ثابت ہوگئی، سابق وزیراعظم کو آج کوالالمپور کی ہائیکورٹ میں پیش کیا گیا تھا، عدالت نے کرپشن ثابت ہونے پر انہیں 12 سال قید کی سزا کا اعلان کردیا۔۔

رپورٹ کے مطابق عدالت نے میگا کرپشن اسکینڈل میں  سابق وزیرِ اعظم نجیب رزاق کے خلاف ایک مقدمے میں تمام الزامات کو درست قرار دے دیا۔

- Advertisement -

عدالت نے کہا پراسیکیوشن اپنا کیس ثابت کرنے میں کامیاب رہی ہے اور وکیل صفائی اپنا کیس ثابت نہیں کر سکے۔۔

مقدمے میں نجیب رزاق پر الزام تھا کہ انہوں نے ‘ون ایم ڈی بی’ کے سابقہ یونٹ ‘ایس آر سی انٹرنیشنل’ کے ذریعے تقریباً ایک کروڑ ڈالر کی رقم اپنے ذاتی اکاؤنٹس میں منتقل کرائی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ نجیب رزاق سرکاری فرنڈز میں کرپشن کرنے کے مرتکب ہوئے ہیں۔

قبل ازیں تحقیقاتی ادارے نے سابق وزیر اعظم کے گھر اور دفاتر میں چھاپے مارے تھے، چھاپے کے دوران 273 ملین ڈالرز برآمد کیے گئے تھے، جن میں 12 ہزار سے زائد زیورات، 423 مہنگی گھڑیاں، مشہور برانڈ کے 234 چشمے اور 567 ہینڈ بیگز ہیں جو سابق وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ روسماء منصور کے زیر استعمال تھے۔

واضح رہے کہ ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی نجیب رزاق پر سرکاری خزانے سے چار ارب ڈالر کی ہیرا پھیری کے الزام کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

سابق وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کی گئی تھی تاہم نجیب رزاق نے اپنے اوپر عائد تمام الزامات کی تردید کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں