مانچسٹر: اسٹورٹ براڈ ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ سو وکٹیں لینے والے دنیا کے ساتویں اور انگلینڈ کے دوسرے بولربن گئے۔
ویسٹ انڈیز کےخلاف مانچسٹر ٹیسٹ میں کریگ بریتھ ویٹ کو آؤٹ کرنے کے بعد براڈ نے یہ سنگ میل مکمل کیا۔
براڈ کیلئے یہ اعزاز اس لئے بھی منفرد ہے کہ کورونا کی وجہ سے گراؤنڈ میں انہیں داد دینے کیلئے شائقین موجود نہیں تھے۔
سری لنکا کے مرلی دھرن 800 وکٹوں کےساتھ سرفہرست ہیں۔
A magic moment @StuartBroad8! 🦁🦁🦁
Scorecard/Videos: https://t.co/pvF724ZqtE#ENGvWI pic.twitter.com/pVLazQ57wf
— England Cricket (@englandcricket) July 28, 2020
دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں سے مانچسٹر ٹیسٹ بھی نکلنے لگا۔انگلینڈ کے تین سو ننانوے رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مشکلات کا شکار ہے۔
مہمان ٹیم کی ستاسی رنز پر چھ وکٹیں گرگئیں بارش بھی وقفے وقفے سے میچ میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔ انگلینڈ کو جیت کیلئے صرف چار وکٹیں درکار ہیں۔
An England great 🦁
A legend of the game 👑So proud that @StuartBroad8 is one of ours! 🏴🏏 pic.twitter.com/W69G9CI9SR
— England Cricket (@englandcricket) July 28, 2020