اشتہار

برطانوی شہریوں کا بڑھتا ہوا مٹاپا، حکومت کی ’بائی ون گیٹ ون‘ پر پابندی کی تیاری

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی حکومت نے عوام کے مٹاپے پر قابو پانے اور انہیں چاق و چوبند رکھنے کے لیے انوکھی مہم کا آغاز کردیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے طبی ماہرین کی جانب سے موصول ہونے والی سفارشات کے بعد عوام میں بڑھتے ہوئے مٹاپے کو کنٹرول کرنے کے لیے انوکھی مہم کا آغاز کردیا۔

رپورٹ کے مطابق حکومتی مہم کے تحت زیادہ چکنائی (کولیسٹرول) والے کھانوں کے ٹی وی اور آن لائن اشتہارات رات کو 9 بجے کے بعد ہی چلانے کی اجازت ہوگی اس سے قبل کسی اشتہار پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی۔

- Advertisement -

رپورٹ میں برطانوی ماہرین کی بات کو بنیاد بنا کر لکھا گیا ہے کہ ’دن اور شام کے وقت میں زیادہ تر لوگ ٹی وی اور آن لائن پلیٹ فارمز کا استعمال زیادہ کرتے ہیں اور اس دوران اُن کے سامنے اگر ایسا اشتہار آجائے تو پھر اُن کا کھانا کھانے کا بہت دل چاہتا ہے‘۔

مزید پڑھیں: فربہ افراد کرونا وائرس کے لیے سب سے آسان ہدف کیوں ہیں؟

حکومت نے  فاسٹ فوڈ، میٹھے اور مضر صحت کھانوں پر ‘بائے ون گیٹ ون’ ڈیلز پر پابندی عائد کرنے پر سوچ بچار بھی شروع کردی ہے۔

مہم کی منظوری کے بعد حکومت کی جانب سے ریسٹورنٹس کو ہدایت نامہ جاری کیا جائے گا کہ وہ مینیو پر کھانے کے ساتھ ڈش میں موجود کیلوریز لازمی درج کریں تاکہ شہری کھانا آرڈر کرتے وقت کیلوریز کا خاص خیال رکھیں۔

 واضح رہے کہ برطانیہ میں اس نئی مہم کا مقصد لوگوں کو مٹاپے پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ چاق و چوبند بنانا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں