تازہ ترین

خطرہ! چین میں کروناوائرس پھر سر اٹھانے لگا

بیجنگ: چین میں کروناوائرس کی دوسری لہر میں آہستہ آہستہ شدت آرہی ہے، گزشتہ تین ماہ کے دوران روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہونے والے کیسز میں آج ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کروناوائرس کے 101 نئے مریض سامنے آئے جو رواں سال اپریل کے بعد روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

دو روز قبل ایک دن میں کرونا کے 61 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جسے ریکارڈ اضافہ قرار دیا جارہا تھا لیکن گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 101 کرونا کیسز نے پچھلے ریکارڈ توڑ دیے، مریضوں میں مسلسل اضافہ حکومت کے لیے چیلنج بن گیا۔

رپورٹ کے مطابق نئے کیسز سب سے زیادہ چینی علاقہ ژن جیانگ میں رپورٹ ہوئے جہاں مسلمانوں کی سب سے زیادہ آبادی ہے، کرونا کے وار میں اضافہ دیکھتے ہوئے حکومت نے کرونا ٹیسٹنگ میں بھی اضافہ کردیا اور متاثرین کو بڑے پیمانے پر قرنطینہ کیا جارہا ہے۔

کروناوائرس: چین کے لیے نئی پریشانی کھڑی ہوگئی

خیال رہے کہ چین نے رواں سال اپریل میں کروناوائرس کو شکست دینے کا اعلان کیا تھا لیکن بعد میں نئے کیسز رپورٹ ہونے پر بیجنگ حکومت کو دھچکا لگا، البتہ ماضی کے مقابلے میں چین نے کرونا پر کافی حد تک قابو پایا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ چین کرونا کی دوسری لہر کو بھی شکست دینے کے لیے ہرممکن اقدامات کررہا ہے۔

Comments

- Advertisement -