تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاکستانی ٹیم کی نئی جرسی منظر عام پر آگئی

انگلینڈ کے خلاف 5 اگست سے شروع ہونے والی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کی جرسی منظرعام پر آگئی۔

پی سی بی نے ڈربی میں موجود پاکستانی اسکواڈ کا وی لاگ جاری کیا جس میں شان مسعود نے ساتھی پلیئرز کے کمرے میں جاکر انہیں ٹیم کی نئی ٹیسٹ جرسی پیش کیں۔

کھلاڑیوں نے نئی جرسی کوبہت پسند کیا اور فوٹو شوٹ بھی کروایا۔

نئی سیریز کے لیے نئی جرسی کی رونمائی پر کھلاڑیوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سیریز کے لیے ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھایا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ میں موجود ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 5 اگست سے کھیلا جائے گا۔

انگلش کنڈیشن میں مضبوط انگلینڈ کو ڈھیر کرنے کا چیلنج لیے پاکستان نے بیس رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، اظہر علی کپتان جبکہ بابر اعظم نائب کپتان ہوں گے۔

اسکواڈ میں امام الحق، شان مسعود اور عابد علی بطور اوپنر کھیلیں گے۔ سرفراز احمد اور وہاب ریاض کی بھی ٹیم میں واپسی ہوگئی۔ اسد شفیق، فواد عالم اور محمد رضوان مڈل آرڈر سنبھالیں گے۔

بولرز میں نسیم شاہ، شاہین آفریدی، عباس، یاسر شاہ، کاشف بھٹی، سہیل خان، عمران خان سینئر اور عثمان خان شنواری شامل ہیں۔ جبکہ فہیم اشرف اور شاداب خان آل راؤنڈر کے فرائض انجام دیں گے۔

Comments

- Advertisement -