جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

خیبرپختونخوا کے انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی سے متعلق وزیراعظم کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے چشمہ رائٹ بینک کنال زرعی شعبے کی ترقی کے منصوبے کی فزیبیلٹی کو 6 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت خیبرپختونخوا کے متعلقہ ایشوز سے متعلق اجلاس کا انعقاد ہوا، جس میں زیر انضمام شدہ علاقوں میں ترقیاتی عمل سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں انضمام شدہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کے حوالے سے اور مالی سال 2019-2020 کے اخراجات، مختص شدہ بجٹ سے متعلق گفتگو ہوئی۔

اجلاس کےدوران توانائی کے شعبے میں رہیلنگ رجیم کے نفاذ پر بھی غور کیا گیا۔

اس دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ انضمام شدہ علاقوں میں انفراسٹرکچر کےلیے مختص فنڈ کے بروقت اجرا کو یقینی بنایا جائے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ وہیلنگ رجیم کے نفاذ میں ایشوز اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے جلد حل کئے جائیں گے اور توانائی سے متعلقہ اداروں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں صوبائی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے، انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نیٹ ہائیڈل پرافٹس کی ادائیگیوں سے متعلق وزارت توانائی، خزانہ سے طریقہ کار طے کریں اور پاور جنریشن پالیسی 2015 میں ترمیم سے متعلق کابینہ کمیٹی توانائی میں غور کیا جائے۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ چشمہ رائٹ بینک کنال زرعی شعبے کی ترقی کے منصوبےکی فزیبیلٹی کو 6 ماہ میں مکمل کی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں