اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نیب کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کونہیں ہوناچاہئے، نیب کو بنے ہوئے20سال ہوگئےلیکن آج تک کیا کیا؟ نیب ایک کالاقانون ہےجسےفوری ختم ہوناچاہئے۔
اے آر وائی نیوز پر پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ5سال کے ٹیکس ریکارڈ ہوتے ہیں اتنے پرانےنہیں اگر نوازشریف سےکوئی 15سال پرانی منی ٹریل مانگیں وہ نہیں دےسکتے۔
شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ مجھ پرنی لانڈرنگ کاکیس بنایاگیا میں تمام پیسےپرٹیکس دیتاہوں،جوپیسہ چوری کر کے باہر بھیج رہاہےاسےپکڑیں، ٹی ٹی کوغیرقانونی کردیں انہیں آناہی نہیں چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ 3وزرا اور 2 معاونین کو کہا نیب قانون پر ترامیم ہماری تجاویز نہیں ہیں قانون بنادیں آفس ہولڈر20سال تک فنانس دستاویز رکھےگا،ن یب قانون کا بل حکومت لے کرآئی ہم نےتونہیں کہاتھالے کرآئیں میں نیب کاسب سے پراناگاہک ہوں،2000سےبھگت رہاہوں۔
سابق وزیر اعظم نے انکشاف کیا کہ مجھے بتایا گیا ہےجن 2معاونین مستعفی ہوئےان کےخلاف انکوائری ہوگی، میری ذاتی رائے ہےحکومت 5سال مکمل کرے، ہرحکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے، موجودہ حکومت کارہناایک ایک دن بھاری ہے اب اےپی سی فیصلہ کرےگی حکومت سےکیسےجان چھڑانی ہے اےپی سی میں طےہوگااپوزیشن نےآئندہ کرناکیاہے۔