کراچی: گورونر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کسی بھی صورت کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے ملاقات کی جس میں کراچی میں صفائی ستھرائی کے امور اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل کی زیر صدارت کراچی کے مسائل سےمتعلق اجلاس ہوا جس میں علی زیدی ،چیئر میں این ڈی ایم اے ، میئر کراچی، فردوس شمیم نقوی سمیت دیگر نے شرکت کی۔این ڈی ایم اےکےچیئرمین محمد افضل نےگورنرسندھ کو بریفنگ دی۔
اس موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کراچی کے لئےبہت زیادہ فکر مندہیں کراچی کےمسائل کےمستقل حل کےلئےوزیراعظم نےسمری منظورکی۔
گورنرسندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت کسی بھی صورت کراچی کےعوام کوتنہانہیں چھوڑےگی، این ڈی ایم اے،پاک فوج ، فرنٹیئرورکس آرگنائزیشن سےمل کر شہرصاف کرےگی۔
ان کا کہنا تھا کہ معاشی و اقتصادی حب کےحامل شہر کی ترقی کےوژن پرگامزن ہیں، ہرمون سون میں شہر کے نشیبی علا قوں کا ڈوبنا افسوناک ہے، کراچی کےمسائل مستقل بنیادوں پرحل کرنے کی اشدضرورت ہے یہاں کے شہری انتہائی اذیت ناک صورتحال سے دوچار ہوتے ہیں، موجودہ حکومت شہرکودوبارہ عروس البلادبنائےگی۔