تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

آئی فون صارفین کے لیے بری خبر

نیویارک: امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی اپیل نے تصدیق کی ہے کہ رواں سال کے نئے  ماڈل کی لانچنگ مقررہ وقت پر نہیں ہوسکے گی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر لوسا مائستری کا کہنا تھا کہ ’ہم ہر سال ستمبر کے آخری میں اپنا نیا ماڈل متعارف کراتے تھے مگر کرونا کی وجہ سے اب صورت حال خراب ہوگئی ہے جس کی وجہ سے نئے ماڈل کو سامنے لانے میں وقت لگے گا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر کمپنی کو اس بات کا اندازہ تھا کہ نیا ماڈل ستمبر کے آخر میں متعارف نہیں کرایا جائے گا اور اس کی لانچنگ میں کچھ ہفتوں کی تاخیر ہوگی۔

مزید پڑھیں: گاڑی کی چابی بھی آئی فون کا حصہ بن گئی

آئی فون انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ نئے ماڈل کی تیاری میں ستمبر کے بعد بھی مزید ایک ماہ کی تاخیر ہوسکتی ہے۔

یاد رہے کہ کرونا وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں معاشی سرگرمیاں اثر انداز ہوئی ہیں،  جس کی وجہ سے  اسمارٹ فون سمیت دیگر پیداواری صنعتیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

کرونا وبا کے بعد آئی فون نے دنیا بھر میں اپنے آؤٹ لیٹس بند کردیے تھے اور تکنیکی ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت جاری کی تھی، دفاتر بند ہونے کی وجہ سے کمپنی کا کام بہت زیادہ متاثر ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -