کراچی: شہر قائد میں ڈرائیونگ لائسنس برانچوں کو دوبارہ محدود پیمانے پر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں کرونا وائرس کی وجہ سے بند کی جانے والی ڈرائیونگ لائسنس برانچوں کودوبارہ محدود پیمانے پر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی قمر زمان کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کے لیے آنے والے افراد کو ایک روز قبل ٹوکن نمبر لینا ہوگا، عوام بغیر ٹوکن حاصل کیے لائسنس برانچ تشریف نہ لائیں۔انہوں نے کہا کہ لائسنس برانچ آنے والوں کوماسک اور دستانے پہنا لازم ہوگا۔
قمر زمان کا کہنا تھا کہ صرف امیدوار کو لائسنس برانچ میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی،نزلہ،کھانسی، سانس کی تکلیف میں مبتلا افراد لائسنس برانچ نہ آئیں۔